نواز شریف کی اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی‎‎

لاہور(پی این آئی)شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر بیگم بھی میت کے ساتھ لاہور پہنچیں ۔جب کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور ائیر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی۔ جسے شریف میڈیکل کمپلیکس جاتی امرا پہنچا دیا گیا ہے۔ شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف جاتی امرا میں ادا کی گئی۔ جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز۔ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی۔ اور ان کی تدفین شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں کی جائے گی –

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی‎‎
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی‎‎

۔ یگم شمیم اختر کی نماز جنازہ گزشتہ روز لندن کی مرکزی مسجد میں ادا کی گئی تھی۔ کورونا ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ میں 30 افراد کے شریک ہونے کی اجازت تھی۔ لندن میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار۔ ان کے بیٹے علی ڈار اور قریبی عزیز شریک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے۔ گزشتہ روز شہباز شریف, اور حمزہ شہباز کو 5 روزہ پیرول پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کیا تھا۔ 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں