بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا قرنطینہ میں چلے گئے، بختاور کی منگنی کی تقریب میں شرکت پر سوالیہ نشان؟

بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت
بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت

کراچی (پی این آئی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اپنی ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انہیں معمولی علامات ہیں۔ وہ خود سے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں لیکن وہ کراچی میں بیٹھ کر ملتان جلسے سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ یاد رہے کہ منگل کو بلاول بھٹو کے مشیر جمیل سومرو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ خود آیئسولیشن میں چلے گئے ۔اور ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ جمعرات کو آیا۔ تاہم بلاول بھٹو نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ 72 نومبر کو اپنی بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ اور اگر شریک ہوں گے تو کس طرح شریک ہوں گے؟۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close