راولپنڈی(پی این آئی)پاک فوج میں میجرجنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ، ترقی پانے والوں میں اخترنواز، حسن اظہر حیات،آصف غفور، سلمان فیاض ،سرفرازعلی اور محمد علی شامل ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق میجرجنرل آصف کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
میجر جنرل آصف جی او سی اوکاڑہ تعینات تھے۔آصف غفور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے ہیں۔ ان کا تعلق آرٹلری کور سے ہے۔ انہوں نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور اس دوران وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول رہے۔ وہ فوج کے ترجمان کی حیثیت سے اکثروبیشتر خبروں کی زینت رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں