نوازشریف کی گرفتاری کا خدشہ، وفاقی حکومت کا حیران کن اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے۔ کہ نواز شریف کو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ نواز شریف کی گرفتاری کا خدشہ ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےشہباز گل نے کہا۔ کہ میاں نواز شریف جھوٹ بول کر بھاگے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کے تحت انہیں جانے دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان آئیں گے تو قانون کے مطابق جو مدد ہوسکے گی حکومت کرے گی۔

نواز شریف کی اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت
نواز شریف کی اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت

میاں نواز شریف کے واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ عدالت نے میاں صاحب کو مفرور قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ہفتے عدالت نے این سی او سی کے فیصلے کو عدالتی منٹس کا حصہ بنایاتھا۔ سب کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے،عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے کہیں کوئی جلسہ نہیں کیا۔ اپوزیشن نے ہماری بات نہیں مانی اور جلسہ کیا۔ ہم پشاور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ جلسے میں نہیں آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close