26 نومبر سے 11 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ۔ حکومت نے 26 نومبر سے11 جنوری تک ملک بھر میں سکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے۔ اور تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزرائے تعلیم متفق ہوگئے۔تاہم اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو جاری ہے۔

 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند
جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند

اس کے مطابق ایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویز وفاقی حکومت نے دی۔وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے۔ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تیز وار جاری ہیں جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کر گئے۔ جب کہ مزید 2756 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7696 ہوگئی ہے۔ جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 76929 تک جا پہنچے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close