بیگم شمیم اختر کی تدفین پاکستان میں کی جائیگی نوازشریف جسد خاکی کےہمراہ پاکستان آئینگے یا نہیں؟ لندن سے تازہ ترین تفصیلات آگئیں


اسلام آباد (پی این آئی) بیگم شمیم اختر کی تدفین پاکستان میں ہوگی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 90برس کی عمر میں لند ن میں انتقال کر گئیں ۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابقنوازشریفکی والدہ اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں۔ لیکن اب وہ انتقال وہیں چل رہا تھا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ۔عطا اللہ تارڈنے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کافی عرصے سےکر گئی ہیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئی تھیں اور ان کا علاج بھی کافی عرصہ سے

بیگم شمیم اختر کی تدفین
بیگم شمیم اختر کی تدفین پاکستان میں کی جائیگی

بیمار تھیں ، ان کا انتقال ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہی ہوا۔ ابھی میری سلمان شہباز سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوے کہا۔ کہ سلمان شہبازکے مطابق ان کی دادی کا جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید شہبازشریف اور انکے بیٹے حمزہ شہبا زکی پیرول پر رہائی کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والد ہ نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائیگی ۔اور تدفین کیلئے جسد خاکی پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان روانہ کردیا جائیگا۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی پاکستان آمد کا امکان نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close