نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور (پی این آئی) نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ محترمہ ” بیگم شمیم اختر “ انتقال کر گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں۔ لیکن اب وہ انتقال کر گئیں ہیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئیں تھیں ۔اور ان کا اعلاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوازشریف لندن میں ایک سال سے زائد عرصہ سے زیر علاج ہیں۔ جبکہ شہبازشریف اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں ۔ شہبازشریف سے اہل خانہ کی ملاقات کیلئے ہفتے کا دن رکھا گیاہے ۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں
نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close