شاہ محمود قریشی کا اپنے حلقے کا موٹر سائیکل پر دورہ عوام نے وزیر خارجہ کو اپنے درمیان دیکھ کر کیا کیا ؟ جانئے

ملتان (پی این آئی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا موٹر سائیکل پر اپنے حلقےمیں دورہ ۔ کارکنوں سے ملاقاتیں اور شہریوں کے مسائل پوچھے ۔کارکن وزیر خارجہ کو اپنے درمیان پاکر خوش ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ۔گزشتہ روز اتوار کو ملتان میں اپنے آبائی حلقے این اے156 کاموٹر سائیکل پر دور کیا ۔جس پر حلقے کے عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیرخارجہ کو اپنے درمیان دیکھ کر خو شی کا اظہار کیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل 17 میں کا رکنوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اور ان سے ان کے مسائل بھی سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔

شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close