حکومتی پابندی کے باوجود پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کا سٹیج لگ گیا، کون کون خطاب کرے گا؟

پشاور(پی این آئی)حکومتی پابندی کے باوجود پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کا سٹیج لگ گیا، کون کون خطاب کرے گا؟۔ اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پشاور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ پشاورمیں پی ڈی ایم کے جلسے پر پابندی کے باوجود میدان سج گیا۔تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔مولانا فضل الرحمان اورمریم نوازسمیت بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ پشاورمیں انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو تو جلسے کی اجازت نہیں دی ۔

حکومتی پابندی کے باوجود پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کا سٹیج لگ گیا

لیکن کبوتر چوک میں جلسے کےلیے میدان سج گیا ہے۔جلسہ گاہ میں پچاس ہزارکرسیاں لگائی جائیں گی۔ آٹھ فٹ اونچا اور32 فٹ چوڑا اور120 فٹ لمبا اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔جلسہ گاہ میں کنٹینز بھی پہنچائے گئے اور سیاسی جماعتوں کے کارکن اپنی اپنی جماعتوں کے جھنڈے لگانے میں مصروف رہے ۔سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے کارکنوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔ پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پشاور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے پشاور رنگ روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں ۔اور 10 ہزار کے قریب جلسے کے شرکا کیلئے کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ علاقہ پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کو ہدایت کی تھی۔ کہ وہ لائے جانے والے کنٹینرز آج نہ لگائے۔ تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکومتی پابندی کے باوجود پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کا سٹیج لگ گیا، کون کون خطاب کرے گا؟

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت سے کہا تھا۔ کہ وہ لائے جانے والے کنٹینروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کردے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔پی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے اس سلسلے میں علاقہ پولیس سے کہا کہ لائے جانے والے تمام کنٹینرز جلسہ گاہ میں لگائے جائیں گے۔ مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ لائے جانے والے کنٹینرز راستے میں رکھنے کے لیے نہیں لائے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کی زیر نگرانی کارکنان لائے جانے والے کنٹینرز کو لگانے میں مصروف ہیں۔سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے

کہ پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر پشاور کے مطابق شہر میں کل صبح سے لیکر رات تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ جلسہ کے باعث کوڑی پل سے چارسدہ روڈ تک رنگ روڈ بند ہوگا۔ٹریفک پولیس چیف پشاور کے مطابق رش اور سڑکوں کی بندش کے باعث عوام کے لیے متبادل روٹس کا انتظام کیا ہے۔ اسلام آباد اور دیگر شہروں سے آنے والے افراد مردان رشکئی انٹرچینج پر اترکر نوشہرہ جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال کریں۔ سی ٹی او پشاور کے مطابق چارسدہ نیستہ انٹرچینج پر اترکر پشاورمیں داخل ہونے کیلئے چارسدہ روڈ کا راستہ اختیار کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close