واشنگٹن(پی این آئی)کورونا وباء کی دوسری لہر، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13،54،000 ہو گئی، متاثرہ ملکوں میں امریکہ پہلے نمبر پر، مہلک وباکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1354000ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 5کروڑ65لاکھ 58ہزار 222تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
کورونا کے وار کے دنیا بھر میں جاری ہیں ، متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 256254ہو گئیں اورکیسز1کروڑ18لاکھ 73سے تجاوز کر گئے۔ بھارت متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 131618تک پہنچ گئیں اور 8958000کیسز ہوگئے ۔روس میں 34387افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد 19لاکھ 91ہزار سے تجاوزکر گئی۔سپین میں اموات 46698ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 1565000تک پہنچ گئی ۔برازیل میں مرنیوالوں کی کی تعداد 167497ہو گئی اور 59لاکھ47ہزار کیسز ہو گئے ۔فرانس میں 46000افراد زندگی کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2036000تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں اموات 53 ہزار 274 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 14 لاکھ 30 ہزار 341 ہو چکے ۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 47 ہزار 217 ہو گئی جبکہ کیسز 12 لاکھ 72 ہزار 352 ہو گئے۔ارجنٹینا میںہلاکتیں36347ہو گئیں اور مصدقہ کیسز 1339000ہو گئے۔کولمبیا میںکوروناسے اموات کی تعداد 34 ہزار 563 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 3 ہو چکی ۔ اب تک کورونا کے 3 کروڑ 93 لاکھ 49 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور ایک کروڑ 58 لاکھ 53 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں