پاکستان میں آئندہ عام انتخابات، وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر کام کیا ہے، پاکستان میں الیکٹرونک ووٹنگ لا رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی سسٹم لا رہے ہیں، سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ ختم کر کے شو آف ہینڈ کیلئے ترمیم کی جائے گی، کوئی بھی برسر اقتدار حکومت ایسی اصلاحات نہیں لاسکتی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انتخابی اصلاحات کے

حوالے سے وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا بھرپور اعتماد پر شکر گزار ہوں، گلگت بلتستان کی خواتین نے سرد موسم میں گھروں سے نکل کر فرض ادا کیا، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینی تھی، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا 2013 کے انتخابات میں سب نے کہا کہ دھاندلی ہوئی، پیپلز پارٹی نے 2013 کے انتخابات کو آر او الیکشن کہا تھا، تحریک انصاف نے کہا تھا صرف 4 حلقے کھول دیں، 4 حلقے کھلنے سے سب کچھ سامنے آ جانا تھا، 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ 2018 کے الیکشن کیلئے کیا تھا، ایک سال تک 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے، ایک سال بعد دھرنوں کا فیصلہ کیا، 4 حلقے نہ کھولنے پر ہم نے ڈی چوک میں 126 دن دھرنا دیا، صاف اور شفاف الیکشن کی مہم میں نے چلائی تھی، واحد کپتان تھا جو بھارت جا کر ان کے امپائرز کیساتھ میچ جیت کر آیا۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کی وجہ سے آگے بڑھتی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی موجودہ حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ اکائونٹ سے وزیراعظم عمران خان کی دورہ تربت کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔مذکورہ تصویر میں عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیص شلوار زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویر میں عمران خان کے ہمراہ اسکول کی طالبہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

جو اْمید بھری نظروں سے وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پی ٹی آئی نے پاکستانی قوم کے نام عمران خان کا پیغام کچھ یوں لکھا” قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کی وجہ سے ہی آگے بڑھتی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ بچیوں اورخواتین کے لیے تعلیم کی سہولیات پر خاص توجہ دی جائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں تربت کا دورہ کیا تھا جہاں گورنر بلوچستان امان اللّہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال نیاْن کا استقبال کیا تھا۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close