پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا کتنے آزاد امیدواروں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرلیا؟ گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی تجویز دیدی


اسلام آباد، گلگت(پی این آئی )گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ شروع، 4آزاد نومنتخب نمائندوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطہ کرلیا، نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان سے کامیاب ہونے والے 4 آزاد نو منتخب نمائندوں نے پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے رابطہ کر لیا ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں نے پی پی میں شامل ہو کر حکومت بنانے کی

تجویز دی ہے۔پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے فوری طور پر مرکزی قیادت تک پیغام پہنچا دیا ہے۔یہ چاروں امیدوار تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار تھے جو ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر جیتے ہیں۔دریں اثنا گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں گزشتہ شب ہارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں جیت گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق جی بی ٹو گلگت کے نتیجے پر تنازع کھڑا ہوگیا،رات گئے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل تھی۔جمیل احمد نے 6848 ووٹ، پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6229 ووٹ اور مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان نے 2100 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تو غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو جمیل احمد پر دو ووٹ کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فتح اللہ خان کو 6696 اور جمیل احمد کو 6694 ووٹ ملے۔جمیل احمد کے مقابلے میں فتح اللہ خان کو غیر سرکاری طور کامیاب قرار دیدیا، جمیل احمد کی شکست پر رات گئے فتح کا جشن بنانے والے پیپلز پارٹی کے جیالے غصے سے بپھر گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close