بڑے صوبے کا بڑا فیصلہ، کرونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں جلد چھٹیاں کرنے کا فیصلہ نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی )بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق بلوچستان کے وزیرِ تعلیم سر دار یار محمد رند کہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرماکی تعطیلات یکم دسمبر سے ہوں گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ

نیا تعلیمی سال 3 ماہ کی تعطیلات کے بعد مارچ میں شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کا رجحان جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 8 طالب علموں سمیت کورونا کے 42 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ کورونا میں مبتلا 50 مریض صحت یاب ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close