نعیم بخاری ایڈووکیٹ کے اہم حکومتی ادارےکا چیئرمین بننے کاامکان، فیصلے کی گھڑی آگئی


اسلام آ باد (پی این آئی ) روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو سر کاری ٹی وی کا نیا چیئر مین مقرر کیا جا ر ہا ہے۔ ذ رائع کے مطابق کابینہ آ ج سر کاری ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی

اور تین آ زاد ممبرزبورڈ آ ف ڈائریکٹرز کی تقرری کی جا ئے گی۔بور ڈ آ ف ڈائریکٹرز کے پینل میں نعیم بخاری کے علاوہ محمد ایاز کلیار ایڈووکیٹ اورعامر ملک ایڈووکیٹ کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں لیکن شہزادہ نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو پرنسپل امیدوار قرار دیا گیا ہے۔چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سید وسیم رضا کو بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔وہ پرنسپل امیدوار ہیں۔ ان کے متبادل امیدواروں میں سید سجاد حسن جعفری اورارشد حسن شامل ہیں۔معروف ادیب اصغر ندیم سید کو بھی ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز مقرر کرنی کی تجویز ہے۔ ان کے متبادل امیدواروں میں اینکر پرسن فیصل قریشی اور اینکر پرسن عائشہ ٹیمی حق شامل ہیں۔ذ رائع کے مطابق بعد ازاں نعیم بخاری کو چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز بنا یا جا ئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close