کوئٹہ(پی این آئی)تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے 3 ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ، امتحان چھٹیوں سے پہلے ہوں گے،بلوچستان حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے 3 ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سے قبل مکمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت
نے تعلیمی ادارے یکم دسمبرسےبندکرنےکافیصلہ کرلیا ، صوبائی وزیرتعلیم یار محمدرند نے کہا کہ سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے 3 ماہ تک بند رہیں گے، امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سےقبل مکمل ہوگا۔دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت نے 17سے23نومبرتک تعلیمی ادارے بند کرنیکا فیصلہ کیا ہے ، ڈائریکٹراسکولز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، الیکشن کے باعث اسکولز میں احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے اسکولزکو بند کیا گیا،ڈائریکٹراسکولز کا کہنا تھا کہ اسکول اور کالجز پولنگ اسٹیشن کیلئے استعمال ہوئے، جہاں عوام کاخاصارش رہا، تعلیمی اداروں کو اسپرے اور احتیاطی تدابیراپنانے کے بعد کھولاجائے گا، کورونا روک تھام کیلئے حکومتی ہدایت پر تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعیلمی اداروں میں تعطیلات سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے بعد کیا جائے گا۔۔عمران خان نے کہا تھا کہ ، قوم سے کہتاہوں یہ وقت احتیاط کرنے کا ہے، احتیاط نہ کی تو دوبارہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا، وقت آگیا ہے رمضان کی طرح ایک بار پھر ایس اوپیز پر عمل کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں