گلگت بلتستان کی 19نشستوں پر نتائج مکمل پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف نہ ہی ن لیگ، کون سب سے آگے نکل آیا؟راتوں رات صورتحال تبدیل


اسلام آباد،گلگت(این این آئی )گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 19نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6 پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پرپیپلز پارٹی، ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے

جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔گلگت بلتستان انتخابات میں 4 حلقوں کے مکمل نتائج آنا باقی ہیں، 2 حلقوں میں پی ٹی آئی، 1 میں مسلم لیگ ن اور ایک میں پی پی پی کے امیدوار آگے ہیں۔دریں اثناپاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی ملک کے لئے خدانخواستہ نیشنل سیکیورٹی ایشو ثابت ہوسکتا ہے۔اپنے بیان میں سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے رات آٹھ بجے جی بی ایل ای ون گلگت میں فارم 45 پولنگ اسٹیشن میں بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے،رات کے آٹھ بجے جی بی ایل اے ون گلگت ون کے 62 پولنگ اسٹیشنز میں فارم 45 بھیجے جانا دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ سکارکوئی پولنگ اسٹیشن میں پی پی پی کے پولنگ ایجنٹس کو یرغمال بنایا ہوا ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پاکستان پیپلزپارٹی سے جانب دارانہ سلوک کرکے انتخابی عمل کو متنازع بنانے سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی ملک کے لئے خدانخواستہ نیشنل سیکیورٹی ایشو ثابت ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں