گلگت بلتستان الیکشن، ن لیگ اور پیپلزپارٹی، دونوں کے سابق وزرائے اعلی تحریک انصاف کے ہاتھوں چاروں شانے چت

گلگت(پی این آئی)گلگت بلتستان الیکشن، ن لیگ اور پیپلزپارٹی، دونوں کے سابق وزرائے اعلی تحریک انصاف کے ہاتھوں چاروں شانے چت،گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ کو شکست کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے

سید مہدی شاہ کو پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔ انہوں نے جی بی ایل اے 7 اسکردو ون سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ یہاں تحریک انصاف کے راجہ زکریا خان 5290 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ 4114 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں 5 سال تک اقتدارکا مزہ لوٹنے والے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اپنے حلقے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close