پاکستانی روپیہ کی قدروقیمت میں بڑا اضافہ امریکی ڈالر8 ماہ کم ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچیر( پی این آئی) رواں ہفتے کے اختتام پر ایکسچینج ریٹ مزید مستحکم ہوئے چونکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گراوٹ کا شکار رہی اور یہ اوپن مارکیٹ میں 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  حالیہ ہفتوں میں مسلسل کمی نے روپے کی قدر کو 2020 کےابتدائی ہفتوں کے دوران رہنے والی قیمت کے قریب کردیا۔ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے سے نیچے آگیا لیکن انٹربینک مارکیٹ جو جمعے کو بند ہوئی تھی اس میں یہ 158 روپے سے معمولی سا اوپر رہا۔اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ امریکا میں انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر کو کمزور کیا۔دیگر غیر ملکی کرنسیز کو دیکھیں تو یورو کی قیمت یکم اکتوبر کو 1.17 ڈالر تھی جو 14 نومبر کو 1.18 ڈالر تک پہنچ گئی، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کو یکم اکتوبر کو 1.29 ڈالر کا تھا وہ 14 نومبر کو 1.31 ڈالر تک پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close