خدارا ایسا نیا گلگت بلتستان ہمیں نہیں چاہیے کون حکومت کیخلاف برس پڑا ، تہلکہ خیز دعویٰ

 لاہور( پی این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نئے پاکستان اور تبدیلی کے مزے قوم نے چھک لیے ہیں ،خدارا ایسا نیا گلگت بلتستان ہمیں نہیں چاہیے ۔ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تین چار ماہ قبل تو پی ٹی آئی کا گلگت میں نام نشان نہیں تھا،3 ماہ قبل ہمارے لوگ توڑے گئے اور ان کو پٹے ڈالے گئے ،الیکشن سے آخری دن تک ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات ہوتے رہے لیکن الیکشن کمیشن  کے سر پرجوں نہیں رینگی ،پورے گلگت بلتستان میں نوازشریف اور حافظ حفیظ الرحمن کی تختیاں لگی ہیں،حافظ حفیظ الرحمن نے نوازشریف کی قیادت میں گلگت میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں ڈھائی سالوں میں گلگت میں گلی بھی نہیں بنائی ۔گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیںان کو بھی معلوم ہے عمران خان کے سب وعدے اور نعرے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close