مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پار ٹی نے ’’پی ڈی ایم‘‘ سے راہیں جدا کرنے کیلئے تیاری شروع کر دیں، حیران کن انکشاف

لاہور( پی این آئی)تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد چند دنو ں کا مہمان ہے، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پار ٹی نے ’’پی ڈی ایم‘‘ سے راہیں جدا کرنے کیلئے تیاری شروع کر دی ہے،عوام سے مسترد شدہ سیا سیپہلوان جلد ایک دو سرے کے مد مقا بل آ نے والے ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی قیاد ت عوام کے مسا ئل کو تر جیح بنیادوں پرحل کرنے کیلئے تمام اقداما ت کررہی ہے ، پنجاب میں پہلی دفعہ عثمان بزدار جیسا شر یف وزیراعلی آیا ہے جو شو بازی کی بجائے عوام کی خد مت کو تر جیح دے رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بزدار حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کی قا ئل ہے یہی وجہ کے آ ج پنجاب کے دیہی علا قو ں میں تر قیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔جس سے اپوز یشن پر یشان ہے اور اپنی سیا ست ختم ہو تے دیکھ رہی ہے۔ ان شا ء اللہ تحریک انصا ف عوام کو ما یو س نہیں کر ے گی انتخا بی وعدو ں کی تکمیل وزیراعظم عمران خان کی تر جیح ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتو ں کے پا س اپنی کر پشن بچانے کے علاوہ کو ئی ایجنڈا نہیں عوام (ن) لیگ اور پیپلز پار ٹی سے نفر ت کااظہارکررہی ہیں۔ حکومت کو کسی’’ اتحاد‘‘اور بلیک میل کرنے والے سے کو ئی خطرہ نہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں