کئی حلقوں میں ووٹنگ کا عمل تعطل کا شکار، حیران کن وجہ سامنے آگئی


چلاس( پی این آئی) چلاس میں گلگت اسمبلی کی نشست جی بی اے 15 دیامر 1 کے پولنگ اسٹیشنز پر خواتین عملہ نہ پہنچنے سے پولنگ تاخیر کا شکار رہا ، خواتین قطاروں میں کھڑی ووٹ ڈالنے کی انتظار کرتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے

حلقہ جی بی اے 15 دیامر1 میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کے عمل میں تعطل کی شکایت موصول ہوئی ہیں، ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ خواتین پولنگ کا عملہ جلد پہنچ جائے گا، پتہ لگوا رہے ہیں کہ عملہ ابھی تک کیوں نہیں پہنچا۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز خان نے متعدد پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ہے اور انتظامات کا جائزہ لیا ، ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے۔ عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے، شدید سردی میں بوڑھے، جوان اور عورتیں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close