پاکستان میں بارش اوربرفباری کا آغاز ہو گیا، سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی


اسلام آباد(پی این آئی ) گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہفتے کے روز برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وادی لیپا آزاد کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیرکے وسطی اضلاع اور زیریں علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ،بولان، پشین، قلات اور قلعہ عبداللہ سمیت شمال مشرقی ومغربی علاقوں میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں لوئر دیر اور گردو نواح میں بھی بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔یاد رہے کہ آج سے دو دن قبل محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کے سلسلے کو پیر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہفتے کے روز برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close