سانحہ کشمور ،پولیس افسر ہیرو قرار، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا


کراچی(پی این آئی)کشمور میں چار سالہ بچی اور ماں سے اجتماعی آبروریزی کیس میں پولیس افسر کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعے کو سانحہ کشمور کا نام دیا گیا، جو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔کشمور میں دل دہلا دینے والا واقعے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

خاتون اور اس کی بچی کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ واقعے کو سانحہ کشمور کا نام دیا گیا اور موضوع سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔دونوںکو نشانہ بنانے والا ملزم رفیق ملک اپنے عبرتناک انجام کو پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر پولیس افسر کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔ کشمور واقعہ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والا اے ایس آئی محمد بخش کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی مدد کرنے کے لئے اپنی جان تک دائو پر لگا سکتے ہیں۔ پولیس نے جان پر کھیل کر ملزم کو گرفتار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ اللہ ان پولیس افسروں کو سلامت رکھے۔ سلام ہے آپ کو اور آپ کے خاندان کو۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مثال قائم کردی۔سوشل میڈیا پر شہریوں کے علاوہ سیاسی، سماجی و مذہبی رہنمائوں کے کارکنان بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں