سردیوں کی چھٹیاں حکومت نے طلبا اور والدین کیلئے اہم اعلان کردیا


اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کردی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سکولوں میں کیا جا رہا ہے ۔اب تک 117 سکولوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 16 سکول سیل کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے

مزید کہا کہ پنجاب میں سکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں۔دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی ادارے بند کرنے سے اجتناب کرے۔ اپنے بیان میں ابراراحمد خان نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کی تجاویز پر عمل کیا جائے۔ ابرار احمد خان نے کہاکہ حکومت موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کے فیصلے پر کاربند رہے،کرونا پھیلا کے سبب اگر تعلیمی ادارے مزید بند کیے جاتے ہیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ابراراحمد خان نے کہاکہ تعلیمی ادارے کرونا ایس او پیز پر بہترین انداز سے عمل پیرا ہیں۔ابراراحمد خان نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے گزشتہ اجلاس میں نجی تعلیمیاداروں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈان کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔انہوں نے کہاکہ اصل مسائل مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں اور پبلک مقامات پر ہیں۔ جہاں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ابراراحمد خان نے کہاکہ نجی شعبہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close