سکول اور دیگر تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہو رہے ہیں؟ وزارت تعلیم کی زیر صدارت اجلاس کب ہو گا ؟ جانئے

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث این سی او سی نے بڑےعوامی تقریبات پر پابندی ، ہائی رسک ایریاز میں پابندیاں سخت کرنے اور اسکولوں میں موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات دینے کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں نیشنل کو

آرڈینیٹراین سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان ، وزیرتعلیم شفقت محمود،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامر اکرام شریک ہوئے جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق اجلاس میں ملک میں کورونا کیسز، ایس اوپیز پرعملدرآمد اور تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال پر غور کیا گیا۔صوبائی چیف سیکریٹریز نے کورونا کیسز،ایس او پیزپرعملدرآمد اور متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے پر این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے ، این سی او سی نے بڑےعوامی تقریبات پر پابندی اور کورونا کے ہائی رسک ایریاز میں پابندیاں سخت کرنے کی سفارش کر دی ، تجویزکےمطابق پانچ سو سے زائد افراد کے اجتماع پرفوری پابندی لگائی جائے۔وفاقی و صوبائی متعلقہ حکام نے این سی او سی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے پھیلاؤکی شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور تعلیمی اداروں میں بھی مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے۔جبکہ این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرتعلیم کی زیرصدارت 16نومبر کو اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا، 16نومبر کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں