سینما اور تھیٹر بند ، مزارات کو فوری بند کرنے کی ہدایات جاری

اسلام آباد(پی این اائی ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے جلاس میں انتہائی بڑے فیصلے کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز بھی مثبت کیسز کی

شرح 5 فیصد سے زائد رہی جب کہ تقریباً 4 ماہ بعد ملک میں ایک دن میں ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی مثبت آنے کی شرح 5.3 فیصد رہی۔تاہم ملک میں کورونا کیسز کی شرح، وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات اور ہسپتال میں داخلوں میں اضافے کی نشاندہی کے بعد موجود صورتحال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں مزارات ، سینمااور تھیٹرز کو بندکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ ان کی فوری بندش کے حوالے سے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close