کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گلگت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے جہاں وہ شریف میڈیکل سٹی میں زیر علاج

ہیں۔اطلاعات کے مطابق وائرس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ گلگلت کی انتخابی مہم چھوڑ کر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close