نواز شریف اور راحیل شریف کے بارے میں عبد القادر بلوچ کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ کے سابق صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے بتا یا تھا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کے لیے پیچھے پڑ گئے تھے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں

سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ فوج کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد نوازشریف نے انہیں بتایا تھا کہ راحیل شریف ایکسٹینشن کے لیے پیچھے پڑگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف میرے سٹاف آفیسر رہے تھے اورمجھے ان سے بہت امیدیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت مایوسی کی بات تھی اور مجھے سن کر بہت عجیب لگا۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ایک مرتبہ کہہ دیا جائے کہ توسیع نہیں ملنی تو پھر بار بار مطالبہ کیوں؟۔ایک سوال پر عبد القادر بلوچ نے بتا یا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کے لیے پیغامات ملے اور اسی حوالے سے ایک وفد نے ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close