وزیراعظم کی نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارک باد عمران خان نے اہم پیغام بھی جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو مبارک باد پیش کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ نومنتخب امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے جمہوریت پر عالمی سربراہ کانفرنس کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر

غیر قانونی ٹیکس کی جنتوں کا خاتمہ کریں جہاں کرپٹ لیڈروں کی جانب سے قوموں کی دولت منتقل کی جاتی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ افغان امن اور خطے کے استحکام کیلئے بھی مل کر کام جاری رکھیں گے۔دوسری طرفصدرمملکت عارف علوی نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی دوستی کو جاری رکھنے اور باوقار تعلقات کا خواہاں ہے۔ اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے نائب صدر کمالہ ہیرس کو بھی مبارکباد پیش کی۔۔ انہوںنے کہاکہ عالمی سطح بالخصوص افغانستان اور پورے خطے کے امن کے لئے بہتر امریکی کوششوں کا منتظر رہوں گا۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی دوستی کو جاری رکھنے اور باوقار تعلقات کا خواہاں ہے۔قبل ازیںسابق صدر آصف علی زرداری نے جو بائیڈن کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن کا جمہوریت اور برداشت کا بیانیہ قابل تعریف ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جو بائیڈن کے منتخب ہونے سے عالمی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ امریکہ کے نئے منتخب صدر عالمی امن کے بیانیہ کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close