بلوچستان کی عوام جی ٹی روڈ کے “چوڑے”، “چماڑوں” کی طرح نہیں جن کو ٹکٹ کا لالچ ہوگا سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کے پنجابیوں کیخلاف نازیبا کلمات‎

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے مسلم لیگ نواز گو خیرباد کہتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بے وفائی کا شکوہ کرتے ہوئے پنجابیوں کے خلاف نازیبا کلمات کہہ دیے۔ثنا اللہ زہری کا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگیوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام عزت مانگتی ہے، بلوچستان کی عوام جی ٹی روڈ کے

“چوڑے”، “چماڑوں” کیطرح نہیں ہے جن کو ٹکٹ کا لالچ ہوگا اور ان سے جو چاہے مرضی کروا لو، یہ بلوچستان ہے پنجاب نہیں۔ دوسری جانب چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ڈسنہ اوردھوکا دینا نواز شریف کی فطرت میں ہے 10سال پہلے میرے حلقہ احباب نے کہا تھا کہ نواز شریف دھوکہ دے گا لیکن میں نے انکی بات نہیں سنی اور اپنے بیٹے ،بھائی ،بھتیجے سمیت ساتھیوں کی قربانی دی شہداء زہری کا رتبہ کسی بھی سیاست سے بالاتر ہے اختر شاہی زئی عمران خان کی عدت پوری کئے بغیر ہی پی ڈی ایم میں شامل ہوگئے ہیںاختر مینگل کومشورہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو مینگل نہیں شاہی زئی لکھیں ،چیف آف آرمی اسٹاف ،فوج اور آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کرنے والے مودی کے ایجنڈے پرکام کر رہے ہیںنواز شریف بیماری کا بہانہ کرکے دوسری بار پھر بھاگ گئے وہ پہلے یہاں آئیں اور معروضی حالات کا مقابلہ کریں پیٹ پرست اکٹھے ہوگئے ہیں ،چیئرمین سینٹ باعزت شخص ہیں وہ میرے گھر صرف فاتحہ خوانی کیلئے آئے تھے مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا ہے،مسلم لیگ(ن) نے اگر ڈی سیٹ کیا تو دوبارہ الیکشن لڑوں گا۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کوکوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ 2010ء میں اپنی جماعت مسلم لیگ(ن) میں ضم کیاس سے پہلے نواز شریف جب آتے تھے تو وہ یہاں رلتے رہتے تھے میرے حلقہ احباب مگسی ،جمالی ،جام سمیت سب نے کہا کہ نواز شریف بے وفاہیں وہ استعمال کرکے چھوڑدیں گے میں نے میاںصاحب کو بھی کہا تھا کہ

ہم صرف عزت چاہتے ہیں 2013ء کے انتخابات میں دوستوں نے مجھے کہا کہ نواز شریف بلوچستان میں اپنی حکومت نہیں بنائیں گے وہ فوج کو برا بھلاکہنے والوں کوحکومت دیں گے اختر شاہی زئی کی حکومت گرانے کابدلہ وہ ہم سے نہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ہی بلوچستان میں حکومت بنائے گی اسوقت بھی میرے دوستوں نے کہا کہ

نواز شریف سے خیر نہیں شر کی توقع رکھو جب چوہدری نثار کوئٹہ آئے تو انہوں نے خود تسلیم کیا کہ مسلم لیگ(ن) کو توقع سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں اور جب ہم حلف لے رہے تھے تو فونآیا کہ ڈاکٹر عبدالماک بلوچ وزیراعلیٰ اور محمود خان جسے کہیں گے اسے گورنر بنایا جارہا ہے میں نے چوہدری نثار سے کہا کہ یہ جی ٹی روڈ کی سیاست ہوگی ہم اس سیاست کو نہیں مانتے انہیں بتادیا تھا کہ

یہاں شخصی ووٹ ہیں مجھے تمام اتحادیوں نے پارلیمانی لیڈر تسلیم کیا ہے ہمیں لاٹھی سے ہانکا نہیں جاسکتا لیکن نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا ہے اور انہوں نے ہمیں ڈسا۔انہوں نے کہا کہنواز شریف نے اپنے محسنوں جنرل جیلانی ،ضیاء الحق سمیت دیگر کو بھی نہیں بخشاتمام آرمی چیفس کے ساتھ لڑائی کی 2018ء میں جب پارٹی کاکوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں تھا میں نے اسی ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر سیٹ جیتی جبکہ جنرل (ر) عبدالقادر کو ہرانے کیلئے انکا حلقہ توڑ دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں