اسلام آباد(پی این آئی) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے ناراض رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے ساتھ20 لیگی رہنما بھی استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔
میرے پاس پیپلز پارٹی کا وفد آیا تھا۔بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیان کی وجہ سے فوج میں تفرقہ پڑ سکتا ہے۔ میں ایک ریٹائرڈ فوجی ہوں ، فوج کی وجہ سے میری عزت ہے۔مجھ سے اب تک ن لیگ کے کسی رہنما نے رابطہ نہیں کیا۔شاید ثنااللہ زہری استعفیٰ نہ دیں۔عبدالقادر بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والے وہ اکیلے نہیں بلکہ پارٹی کے تقریباً 20 رہنما بھی میرے ساتھ استعفیٰ دیں گے۔عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے عملی طور پر الگ ہو چکا ہوں تاہم آج مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کرونگا بلکہ تحریری استعفیٰ بھی بھجوا دوں گا۔ ن لیگ چھوڑنے کی بنیادی وجہ کوئٹہ کے جلسہ میں میاں محمد نوازشریف کا بیانیہ ہے۔ اس بیانیہ پر میں اتفاق نہیں کرتا۔ میں آج جو کچھ ہوں وہ پا ک فوج کی وجہ سے ہوں، نوازشریف کی جانب سے جونیئر افسروں کو عسکری قیادت کے خلاف اکسانے کا عمل قابل قبول نہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں