ن لیگ کے اہم رکن اسمبلی گرفتار لیگی کارکنوں نے تھانے کا گھیرائو کرلیا

لاہور( پی این آئی)تھانہ چوہنگ میں درج مقدمے میں مطلوب مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کو تھانے میں بند کر دیا گیا ۔ مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ماڈل ٹائون لنک روڈ سے گزر رہے تھے کہ ٹریفک وارڈن نے

ان کی گاڑی کو روک لیا ۔ٹریفک واردن کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کی کال پر خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کو روکا گیا ۔خواجہ عمران نذیر کے بحث کرنے پر فیصل ٹائون پولیس کو طلب کر لیا گیا جو گاڑی کو تھانے لے گئی۔پولیس کے مطابق خواجہ عمران نذیر کی گاڑی چوہنگ تھانے کی ایف آئی آرمیں مطلوب تھی ۔چوہنگ تھانے میں نیب آفس کے باہر توڑپھوڑ کا مقدمہ درج ہے ۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہم اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق خواجہ عمران نذیر کو بھی باقاعدہ گرفتار کرلیا گیاہے ، پارٹی قیادت کی کال پر ن لیگ کے کارکن تھانہ چوہنگ پہنچ گئے اور نعرے بازی کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close