تبدیلی نے پاکستانیوں کو حیران و پریشان کردیا صدر عارف علوی کے تکے کھانے کے شوق کو پورا کرنے کیلئے سارا بازار بند کروادیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)صدر مملکت عارف علوی انوکھی فرمائش پوری کرنے یعنی تکے کھانے بابو محلہ صدر راولپنڈی پہنچ گئے، سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پورا علاقہ سیل، تمام دکانیں، مارکیٹیں بند کرادی گئیں ، سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک

شخص کے کھانا کھانے کے لئے کئی لوگوں کے روزگار بند کیئے گئے اسکو کہتے ہیں تبدیلی ایک اور صارف کو شاید یقین نہیں آیا اور لکھا کہ تکے کھاتے وقت کی کوئی تصویر شیئر کر دو بھائی ‘یاد رہے صدر عارف علوی ماضی میں سکیورٹی حکام کی جانب سے دیے گئے پروٹوکول کے خلاف بولتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close