عبد القادر بلوچ کا ن لیگ سے باضابطہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان ،کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں ؟ پیغام مل گیا

کوئٹہ(پی این آئی) جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ن لیگ سے آج باضابطہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کروں گا، واپس مسلم لیگ (ن) میں جانے کی گنجائش نہیں۔دنیا نیو ز کے مطابق جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) سے عملی طور پر

الگ ہو چکا ہوں، پارٹی چھوڑنے کی بنیادی وجہ نواز شریف کا بیانیہ ہے، پیپلزپارٹی نے شمولیت کی دعوت دی ہے، بلاول اور آصف زرداری کا پارٹی میں شمولیت کا پیغام ملا ہے، پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close