امریکا کی تاریخ کے بڑے بڑے ریکارڈ ٹوٹ گئے جوبائیڈن نے تاریخ رقم کر دی، صدر بننے کے قریب

اسلام آباد (پی این آئی )امریکی صدر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ انتخابات میں ہماری جیت واضح نظر آرہی ہے۔جیو کی رپورٹ کے مطابق ریاست ڈیلاوئر میں خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ نتائج کا ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا لیکن ہمیں برتری حاصل ہے اور ووٹوں کی گنتی سے ہماری جیت واضح جیت نظر آرہی ہے۔ٹرمپ اور بائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ،

جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ بائیڈن امریکی صدر بننے کے قریب، سیکرٹ سروس نے سیکیورٹی انتظامات شروع کردیےانہوں نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو74 ملین ووٹ ملے، ہم امریکی صدارتی ریس جیت رہے ہیں بس نتائج کے منتظر ہیں۔ جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close