تمام وفاقی وزراء،حکومتی عہدیداران کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم

گلگت (پی این آئی)چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تمام وفاقی وزراء اور حکومتی عہدیداران کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ملک حق نواز اورجسٹس علی بیگ پرمشتمل بینچ نے انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دائر درخواست کی سماعت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق

بینچ نے چیف الیکشن کمشنر، قائم مقام وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری کو فوری اس حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے وفاقی وزراء سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنما وہاں انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close