اسلام آباد (پی این آئی )امریکا میں منگل 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔آخری اطلاعات تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹس اور ان کے حریف جوبائیڈن کو 243 ووٹس حاصل ہیں جبکہ دونوں ہی امیدوار اب تک
جادوئی نمبر 270 کو حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔7 ریاستوں میں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور جو بھی امیدوار 270 ووٹ حاصل کرے گا وہ اگلے 4 سال کیلئے امریکا کا صدر ہوگا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اب تک کے نتائج کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شکست کے دہانے پر نظر آرہے ہیں۔ اس صورتحال میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے عہدے داران اور خود ٹرمپ نے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ کے حامی ان کی جیت کے لیے دعا گو ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ میں ان کی روحانی مشیر کے عہدے پر رہنے والی پالا وائٹ نے بھی ٹرمپ کی جیت کیلئے دعا کی ہے جو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے۔اپنے دعائیہ کلمات میں پالا وائٹ کہہ رہی ہیں کہ انہیں جیت کی آواز سنائی دے رہی ہے، کامیابی حاصل کرنے تک ہمیں کوشش کرنی ہے، افریقا اور جنوبی امریکا سے فرشتے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افریقا سے فرشتوں کو روانہ کردیا گیا ہے، وہ یہاں پہنچ رہے ہیں، جنوبی امریکا سے بھی یہاں پہنچ رہے ہیں، مجھے فتح کی گونج سنائی دے رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں