80 کی دہائی میں موٹر سائیکل رکھنے والا دبئی میں اربوں روپے کے کاروبار اور ٹاورز کا مالک کیسے بنا؟

اسلام آباد(پی این آئی)80 کی دہائی میں موٹر سائیکل رکھنے والا دبئی میں اربوں روپے کے کاروبار اور ٹاورز کا مالک کیسے بنا؟، قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 1980ء کی دہائی میں جن لوگوں کے پاس کچھ نہیں تھا، وہ آج بڑی بڑی عمارتوں کے مالک ہیں۔ نیب تحقیقات

کر رہا ہے کہ انہوں نے یہ رقوم کہاں سے حاصل کیں؟ موٹر سائیکل کا مالک دبئی میں ٹاورز اور بھاری رقوم کا مالک کیسے بن گیا؟انہوں نے کہا کہ ملک 100 ارب روپے سے زائد کا مقروض ہے، ہسپتالوں میں بیڈ موجود نہیں۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طالب علموں کو داخلے نہیں مل رہے اور ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر گوادر چیمبر آف کامرس بلوچستان میر نوید بلوچ سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close