نتائج آنے سے پہلے پاکستان کی بڑی کامیابی بھارتی میڈیا آگ بگولہ

واشنگٹن (پی این آئی )امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے پاکستان کی کامیابی سامنے آئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کوپاکستان میں شامل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے نیا نقشہ ٹویٹ کیاہے ۔نقشے میں پاکستان کے ساتھ کشمیر کو بھی شامل کیاگیا۔نقشے میں دکھایا گیا کہ پوری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ

اور ری پبلکنز کی حامی ہے جبکہ جوبائیڈن کو بھارت کی حمایت حاصل ہے۔نئے نقشہ جاری ہونے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے ٹرمپ جونیئر پر شدید تنقید کی جبکہ میڈیا سے غصے میں آ کر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوریج بھی بند کر دی اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی بھر پور کوریج کے ساتھ ساتھ ان کی جیت کے دعوے کرتے رہے ۔دریں اثنا واشنگٹن میں واقع وائٹ ہاوس کے سامنے ہنگامہ آرائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے سامنے ٹرمپ کے مخالفین جمع ہو گئے اور بعض مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی بھی کی، ہنگامہ آرائی کرنے والے ماسک پہنے افراد کو پولیس کی جانب سے پکڑنے کی کوشش کی گئی۔وائٹ ہاوس کے سامنے مجمع میں موجود نوجوانوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو پولیس سے بچانے کی کوششیں بھی کی گئیں۔واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے سامنے مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے پر مزید ہنگاموں کے خدشے کے پیش نظر امریکی دارالحکومت واشنگٹن، لاس اینجی لس، نیو یارک سمیت کئی شہروں میں دکانوں اور ریسٹورانٹس کو لکڑی کے تختوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے منصبِ صدارت پر فائز ہونے کا معرکہ سر کرنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اْن کے حریف جو بائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ ہے

close