پاکستان میں کرونا تیز ی کیساتھ پھر پھیلنا شروع ہو گیا، دوسری لہر نے بڑے صوبےکے7 اضلاع کو لپیٹ میں لیے لیا، انتباہ جاری

اسلا م آباد(پی این آئی)پاکستان میں کرونا کیسزپھر تیزی کیساتھ پھیلنے لگا ، 7اضلاع لپیٹ میں آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا کی دوسری لہر سے خیبر پختونخواہ کے سات اضلاع لپیٹ میں آ گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا کےمثبت کیسز کی

تعداد 197 ہوگئی ہے، مانسہرہ 118، ایبٹ آباد 75، اپر چترال میں 74، ہری پور 40، خیبر 33، صوابی 18 اور دیربالا میں کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے عوام کیلئے سخت ہدایات جاری کر دیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 18مریض چل بسے ،1313نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1313 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 مریض کورونا کیباعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 14646 رہ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 316060 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 337573 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 6867 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 147295 پنجاب 105197 خیبرپختونخوا میں 39889 ہے۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 20471 بلوچستان 16000 گلگت بلتستان 4306 اور آزاد کشمیر 4415 ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 26565 ٹیسٹ کئے گئے، این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں 117 کورونا سے متاثرہ مریض ویننٹیلیٹر پہ موجود ہیں،کورونا کیلئے 1853 وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت 959 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،ملک کے 735 ہسپتال کورونا کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close