امریکی صدارتی انتخابات ، جوبائیڈن کا بڑا سراپرئز ،وائٹ ہائوس کا امریکی صدارتی مہمان بننے کے قریب ،ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ سے گیم نکلنا شروع ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی )امریکا میں صدارتی انتخاب کی پولنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس میں ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہورہا ہے۔امریکی صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 238 اور ری پبلکن امیدوار امریکی

صدر ٹرمپ نے اب تک 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ اور 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن کو برتری حاصل ہے جب کہ 16 ریاستوں کےنتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ریاست فلوریڈا، ٹیکساس، جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو اور وسکونسن میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جب کہ اریزونا،نیو میکسیکو، منی سوٹا اور نیوہیمپشائرمیں بائیڈن آگے ہیں۔ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 29 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے نیویارک سے میدان مار لیا ہے اور کولوراڈو سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ جوبائیڈن اوریگن سے 7، واشنگٹن سے 12 اور کیلی فورنیا سے 55 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس نے ریاست ایری زونا میں کامیابی حاصل کرلی ہے جہاں سے 2016 کے انتخابات میں ٹرمپ کامیاب ہوئےتھے۔ریاست اوہائیو سے ٹرمپ نے 18 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے اور ٹیکساس سے انہیں 38 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا بھر میں ہماری پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے۔امریکی نیٹ ورکس کے مطابق انڈیانا، نبراسکا، اوکلاہوما،کنٹکی میں ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوگے ہیں اور انہیں فلوریڈا میں بھی برتری حاصل ہے۔امریکی نیٹ ورکس کا کہنا ہےکہ ریاست الاباما میں سینیٹ کی نشست ری پبلکن کے پاس برقرار رہی جب کہ ڈیموکریٹ نے ایوان نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں