عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو 28 سال قید اور جرمانے کی سزا دے دی

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے ایک ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ الریاض میں قائم ایک فوج داری عدالت نے منی لانڈرنگ سے متعلق زیر سماعت ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 28 سال قید اور 20 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنادی۔عرب ٹی وی کے مطابق ملزمان پر منی

لانڈرنگ اور تجارتی ہیرا پھیری کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک مقامی اور تین غیرملکی ملزمان سمیت مجموعی طور پر 4 ملزمان کو 28 سال قید اور 20 سال ریال جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ گروپ کے قبضے سے دوملین سے زاید ریال نقدی، دو لیپ ٹاپ، ایک منی کیلکولیٹر، سات لاکھ 14 ہزار ریال کے بنک ڈیپازٹ اور 37 لاکھ 50 ہزار ریال کی بیرون ملک رقم منتقل کی تفصیلات قبضے میں لی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان زکوۃ، ٹیکسوں اور دیگر واجبات سے بچنے کے لیے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک رقوم منتقلی میں ملوث ہیں۔ ملزمان میں ایک مقامی جب کہ تین غیرملکی ہیں۔ غیر ملکی ملزمان کی قید اور جرمانے کی سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close