لاہور(پی این آئی )سابق وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے پر رد عمل کااظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ جو ہوتا ہےاچھےکیلئے ہوتا ہے، یہ ہم سب کا اللہ پر ایمان ہے،
وزارت کی واپسی پرسب سے زیادہ خوشی انڈین را، مکس اچارپارٹی اور مسلم لیگ ن کو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خاطرجمع رکھیں، وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، مسلم لیگ (ن) کی کرپشن اور لوٹ مار پر آواز اٹھاتا رہوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں