عبد القادربلوچ کی ن لیگ سے علیحدگی کا معاملہ خاقان عباسی خاموش نہ رہے ، کھری کھری سنادیں ‎

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عبدالقادرکوکئی سال سے جانتاہوں، کسی موقع پربھی عبدالقادرنے تحفظات کااظہارنہیں کیا،اگر ایسی بات تھی تووہ مجھے بتاتے،مریم نوازسے بھی انہوں نے کوئی ذکرنہیں کیا،عبدالقادرکی اپنی مرضی ہے وہ جوکرنا چاہیں،ان کی اپنی سیاست تباہ ہوگی، گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عبدالقادراگرجمہوری اورآئینی بیانیے کابوجھ نہیں اٹھاسکتے توگھربیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کابیانیہ ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی آدمی پارٹی چھوڑ کر نہیں جارہا، ہم سب ملک میں جمہوریت اورآئین کی بالا دستی چاہتے ہیں، چودھری نثار کا فیصلہ سب کےسامنے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close