اسلام آباد (پی این آئی )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،اس دوران رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا
بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کشمیر اور ایبٹ آباد میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ، سکردو میں درجہ حرارت منفی ، قلات،گوپس منفی2، کوئٹہ، کالام منفی1 اور استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں