نوازشریف نے لند ن سے ایک اور ٹوئٹ داغ دیا اب کی بار آرمی چیف کا نام لیکر کیا کہا؟کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی یقین دہانی کے باوجود کراچی واقعہ کی رپورٹ قوم کے سامنے نہیں آسکی ہے۔اتوار کے روز ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آئی جی اور اے آئی جی سندھ کے

اغواء اور مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے کے واقعہ کی انکوائری کے نتائج آرمی چیف جنرل باجوہ کی ذاتی یقین دہانی کے باوجود اب تک قوم کے سامنے نہیں آ سکے۔کیا قوم کو اس تاخیر کی وجہ جاننے کا حق ہے؟یہ مسئلہ اتنا پیچیدہ تو نہیں کہ اس پر چند گھنٹوں سے زیادہ وقت درکار ہو۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا ، اس موقع پرانہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے نام ایک پیغام جاری کیا ،اپنے خطاب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یہ آپ کا اپنا ملک ہے اور آپ اس کے لیے جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے، آپ نے اس کی حفاظت کا حلف اٹھایا ہے ، اتنا ہی اہم اس کے آئین کی تابعداری ہے ، آئین شکنی ہوتو ظلم کا دور شروع ہوجاتاہے، جب آپ کسی فردواحد یا مفاد پرسٹ ٹولے کے ساتھ ملتے ہیں تو اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے ہوتے، ملک کو بچایئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close