اسلام آباد(پی این آئی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جس پرپیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کو ایوان سے نکال دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں ہوا جس کے
آغاز پر کورم کی نشاندہی کی گئی جس کےبعد اجلاس کچھ دیر رکنے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا۔دورانِ اجلاس پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے نقطہ اعتراض پر بولنے کی کوشش کی جس پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے انہیں مائیک دینے سے انکار کردیا جس پر آغا رفیع نے احتجاج کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں