وزیراعظم عمران خان نے تمام پاکستانی سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا چاہنے والوں کی تعداد میں دن دوگنا رات چوگنااضافہ ہونے لگا ‎‎

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے فیس بک پر 10ملین فالورز مکمل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے بعد فیس بک پر بھی ایک کروڑ فالورز مکمل ہو چکے ہیں ۔ جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سوشل میڈیا کی مقبول مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر پر دنیا کے چھٹے

مقبول ترین عالمی رہنما ہیں۔گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما تھے تاہم اس برس انہوں نے تین عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ہیں، دوسرے نمبر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر عیسائی پیشوا پاپ فرانسس ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close