پاکستان تحریک انصاف کو شدید دھچکا دیرینہ ساتھی نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے پی ٹی آئی رہنما مبین احمد جتوئی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مبین جتوئی تحریک انصاف سندھ کے شمالی ریجن کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے۔

مبین جتوئی سب سے پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے عہدیداران میں سے تھے اور عمران خان کے دیرینہ ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔مبین جتوئی نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو بھجو ا دیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی لاڑکانہ کے صدر شفقت انڑ نے بھی تحریک انصاف
چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔ اس کے علاوہ سندھ کے سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی بھی پارٹی سے ناراض ہیں اور بالکل الگ ہو کر رہ گئے ہیں اور انہوں نے قیادت سے شکایت بھی کی ہے کہ ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔لیاقت جتوئی تحریک انصاف کے جلسوں میں بھی شرکت نہیں ہوتے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close