دھمکی آمیز ای میل، درجنوں سکول بند کر دیئے گئے، سکیورٹی ادارے متحرک

آسٹریلیا (پی این آئی)دھمکی آمیز ای میل، درجنوں سکول بند کر دیئے گئے، سکیورٹی ادارے متحرک، آسٹریلیا میں درجنوں اسکول دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد بند کردئیے گئے، پولیس تاحال شرانگیزوں کا پتہ لگانے میں ناکام ہے.غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی کے درجنوں

اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے اسکولوں کو فوری طور پر خالی کردیا تھا۔دھمکی آمیز ای میل 20 اسکولوں کو بھیجی گئی تھی جس میں دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم کسی بھی جگہ کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔پولیس ای میل کرنے والے افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے تاہم ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دوپہر تک اسکولوں کو خالی رکھا گیا بعد ازاں اسکول دوبارہ کھول دئیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close